پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی ایرانی فوج کی بدانتظامی ‘سفارتی ناکامی،جنرل عبدالقیوم

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر جنرل ( ریٹائرڈ)عبدالقیوم نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پاکستان پر حملے کو ایرانی فوج کی بدانتظامی اور سفارتی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات ہیں لیکن پاکستان پر حملہ کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا ایران کے بدقسمت اور غیر متوقع جارحانہ اقدام پر پاک فضائیہ کو ایرانی صوبہ بلوچستان میں بی ایل اے کے تربیتی کیمپوں پر حملہ کرنے کے لئے درست ہتھیار استعمال کرنے پر مجبور کیا گیالیکن بدقسمتی یہ ہے کہ مخصوص ٹولہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ میں مصروف ہے جب اس ٹولے کوکہا گیاکہ آئینی طریقہ سے چلو تو میر جعفر کے نعرے لگے اس وقت تو سوشل میڈیا پر شور نہ تھا اب جب عدالتیں آئینی طریقہ سے کام کر رہی ہیں توہم گالم گلوچ کر رہے ہیںفوج اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب میںپاک ایران صورتحال پر پریس کانفرنس کے دوران کیااس موقع پر نائب صدور جنرل کمال اکبر،بریگیڈیئر ذوالفقار شاہین ،چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔ 

ای پیپر دی نیشن