دورہ ننکانہ‘ 8 فروری لٹیروں‘ ڈاکوؤں کا یوم احتساب ہو گا: سعد رضوی

Jan 19, 2024

لاہور‘ موڑکھنڈا‘ منڈی فیض آباد (خصوصی نامہ نگار‘ نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد رضوی نے گذشتہ روز ضلع ننکانہ کا دروہ کیا اور موڑ کھنڈا چوک میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم وہ نہیں جنہوں نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دے کر عوام سے یہ سب کچھ چھین لیا اور نہ ہی ترقی کے جھوٹے دعوے کر کے عوام کو مہنگائی کے تحفے دے کر چلتے بنے۔ 8فروری کو کمیشن مافیا‘ ڈاکوؤں اور لٹیروں کا یوم احتساب ہوگا اور کرین پر ٹھپہ لگا کر نہ صرف اسمبلیوں میں بلکہ ملک بھر میں لبیک کے نعروں کی گونج پھیل جائے گی۔ انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا  8 فروری کو پاکستان کے غیور عوام کرین کے نشان پر مہر لگا کر اپنی اسلام سے محبت کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا یمن پر حملہ کرنے کے لیے یہودی اکٹھے ہو چکے ہیں مگر اسلامی ممالک خاموش ہیں۔ خصوصی نامہ نگار کے مطابق حافظ سعد حسین رضوی نے کہا غیر جمہوری ہتھکنڈے سیاسی عمل کو نقصان پہنچائیں گے، موجودہ کشیدگی کا حل ڈائیلاگ کے ذریعے تلاش کیا جائے۔ سیاست اب ہر گلی، دروازے اور گھر تک پہنچ چکی ہے۔ عام آدمی بھی اب بدلے کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں۔ شدت پسند ی کی کوئی بھی باشعور شہری حمایت نہیں کرسکتا۔

مزیدخبریں