اسلام آباد(خبرنگار)سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگ ووٹ کیسے ڈالیں گے یہ مسئلہ میڈیا اور الیکشن کمیشن کے ریڈار پر نہیں جب سیلاب کی وجہ سے نقل مکانی ہوئی اور لوگوں نے اپنے شناختی کارڈ بھی کھو دیئے تو وہ ووٹ کیسے ڈالیں گے اور دوسرا یہ کہ جب لوگ نقل مکانی کر گئے تو ان کا پولنگ سٹیشن کہاں ہو گاان خیالات کا اظہار فرحت اللہ بابر نے سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹیوز (سی پی ڈی آئی) کے زیر اہتمام ایک مزاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی پی ڈی آئی مختار احمد علی،نصیر میمن،پروگرام منیجر یو ایس آئی پی مس سعدیہ،سینیٹر سیمی ایزدی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک،عاطف شیخ سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا سی پی ڈی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مختار احمد علی نے کہا کہ جمہوری نظام میں مسائل کی جانب توجہ مبذول کروانے کی بہت اہمیت ہوتی ہے اور اسی طرح سے مسائل حل ہوتے ہیں مذاکرے کا مقصد بھی یہی ہے کہ مسائل کی جانب اداروں کی توجہ دلائی جائے۔