الیکشن سکیورٹی‘ پولیس کی جانب سے 23 ہزار کی اضافی نفری کی فراہمی

لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کی جانب سے عام انتخابات  کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ مراسلے کے مطابق پنجاب پولیس کو ایک لاکھ 30ہزار کی یونیفارم نفری الیکشن ڈیوٹی کیلئے درکار ہے۔ ضلعی پولیس اور ریزور فورس کے باوجود 23ہزار کی نفری کی کمی کا سامنا ہے۔ 23ہزارکی اضافی نفری پولیس ٹریننگ سکولز و کالجز، ٹریفک، ایس پی یو سے لی جائے گی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کی منظوری سے متعلقہ یونٹس سے 23ہزار نفری کی تقسیم کر دی گئی جس میں9ہزار پی ایچ پی،6 ہزار پنجاب کانسٹیبلری، 4ہزار ٹریفک پولیس کے اہلکار، 3ہزار ایس پی یو، ایک ہزار اہلکار ٹریننگ کالجز و سکول سے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔ پانچوں یونٹس کے سربراہان اس سلسلے میں تمام تفصیلات آئی جی آفس کو بھجوائیں گے۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز نے متعلقہ اضلاع کو مراسلہ بھجوا دیا۔

ای پیپر دی نیشن