بلاول ملک کا مستقبل ہے، لاہور مایوس نہیں کرے گا: چودھری سرور

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ لاہور بی بی کے بیٹے کو مایوس نہیں کرے گا۔ بلاول بھٹو ملک کا مستقبل ہے، بلاول بھٹو نے ہمیشہ یکسوئی کی بات کی ہے۔ پی ٹی آئی کے لوگوں کو بھی ڈپلومیسی اختیار کرنی چاہیے اور پی ٹی آئی کے لیے بہترین ڈپلومیسی یہ ہے کہ این اے 127 سے بلاول کو کامیاب کروائیں۔ وہ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن آمد کے موقع پر پی پی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل، ذوالفقار علی بدر، عثمان ملک، میاں ایوب، رانا عرفان اور دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چودھری سرور نے کہا کہ ہمارا انتخابی مہم کا مقصد بلاول بھٹو کو کامیاب کروانا ہے۔ سیاست میں دشمنی نہیں ہوتی سب جماعتوں کی عزت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں سب کو لیول پلئینگ فیلڈ ملنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا لاہور سے الیکشن لڑنا فیڈریشن کو مضبوط کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی نے کبھی تقسیم کی سیاست نہیں کی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے میری محبت تازہ نہیں پرانی ہے۔ بھٹو فیملی سے میرا تعلق 40 سال پرانا ہے، جب بے بظیر آمریت کے خلاف مہم چلا رہی تھیں میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا تھا۔ چودھری شجاعت سے مشاورت کے ساتھ ،بلاول کی مہم شروع کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...