پاکستان کی ترقی اور نواز شریف لازم و ملزوم ہیں :مدثرقیوم ناہرا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ماضی گواہ ہے کہ پاکستان کی ترقی اور نواز شریف لازم و ملزوم ہیں جبکہ نااہل ٹولے کی نالائقی سے ملکی معیشت تباہ ہوئی، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے اور چوہدری محمد اقبال گجر امیدوار پی پی 68 نے نواحی گاؤں منگوکی کے ڈیرہ ورکاں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایٹمی پاکستان ،موٹرویز،سی پیک ودیگر تمام بڑے منصوبے نوازشریف کی کارکردگی ہیں، ایک شخص نے چار سالہ دورِ حکومت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا تھا جسے میاں محمد شہباز شریف نے اپنی سیاست داؤ پر لگا کر بچایا ،ان کی مثبت پالیسیوں کی بدولت آج پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ترقی کے اس سفر کے تسلسل کو جاری رکھنے کے لئے 8 فروری کو شیر کے انتخابی نشان پر مہر ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن