گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر حمیس گلزار مغل،بابو عدیل، اصغر بٹ ،عدنان چاند بٹ،بلال بٹ،عرفان یعقوب چاند بٹ،خواجہ تنویر اشرف ،علی ہمایوں بٹ، عاصم جاوید، نعمان نعیم بھٹی، سرفراز سکندر،شیخ شعیب،ہشام جاوید صادق نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیاں انڈسٹری کے لئے بے شمار مسائل پیدا کررہی ہیں پٹرول کی قیمت میں 8روپے لیٹر کی معمولی کمی کرکے بجلی کی قیمت فی یونٹ پانچ روپے 60پیسے بڑھانے کا عندیہ ظاہر کردیا ہے حالانکہ ابھی چند روز قبل ہی بجلی کی قیمت چار روپے فی یونٹ بڑھائی گئی تھی، پٹرول کی قیمت میں کمی کا عوام کے بجائے ٹرانسپورٹرز کوزیادہ فائدہ ہوگاجبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے عام لوگ اور کاروباری طبقہ جو پہلے ہی بھاری بل ادا کرکے ادھ موا ہوچکا ہے اس کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی ، بجلی کی قیمت مزید بڑھنے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان برپا ہوگا جو غریب طبقے کا سکون برباد اور کاروباری لوگوں کے اوسان خطا کرے گا۔
بجلی کی قیمت میں 5روپے 60پیسے یونٹ اضافے کاعندیہ پریشان کن ہے:حمیس گلزار
Jan 19, 2024