گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سابق وفاقی وزیر و امیدوار این اے 78انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ فتنے نے ساڑھے 3سالہ اقتدار میں ملک کی خوشحالی کو تباہ و برباد کیا۔مسلم لیگ ن ایک بار پھر عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے انتخابی میدان میں اتری ہے۔پاکستان کے کروڑوں عوام بانی پی ٹی آئی کی نااہلی و نالائقی کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں۔ گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن ہمیشہ کی طرح اب کی بار بھی کلین سویپ کریگی۔گوجرانوالہ کے غیور عوام اپنے محبوب قائد میاں محمد نوازشریف سے دلی محبت کرتے ہیں۔5فروری کو گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کا ہونیوالا جلسہ تاریخی ہوگا۔قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف نے بھی ہمیشہ گوجرانوالہ کے لوگوںسے بھرپور محبت کی ہے۔اس شہر میں ہونیوالی تعمیروترقی کی ایک ایک اینٹ پر شیر کا نشان ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مسلم لیگی رہنماں ذوہیب جہانگیر بٹ اور حسام جہانگیر بٹ ایڈووکیٹ کی قیادت میں آنیوالے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔