ایس ای سی پی میں 2095 نئی کمپنیاں رجسٹر ڈ کی گئیں

Jan 19, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے دسمبر 2023 میں 2,095 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں جس سے کل تعداد 209,604 ہوگئی۔ ان نئی شامل  وہنے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 2ا رب  60 کروڑ روپے ہے۔ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں تقریباً57  فیصد کمپنیاں، بطور  پرائیویٹ لمیٹڈ کے طور پر رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ  41 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں  شامل تھیں  اور  بقیہ دو فیصد   پبلک ان لسٹڈ ، غیر منافع بخش تنظیمیں ، تجارتی تنظیموں اور محدود ذمہ داری کی شراکت داری کے طور پر رجسٹرڈ ہوئیں ۔   اس ماہ تین غیر ملکی کمپنی نے  بھی پاکستان میں کاروبار کرنے کی رجسٹریشن حاصل کی ہے، جبکہ 99 درخواست دہندگان نے ایس ای سی پی کی ای سروسز کے ذریعے بیرون ملک سے کمپنیوں کو  رجسٹر کیا  ۔

مزیدخبریں