راولپنڈی (جنرل رپوٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے پاک فوج کی جانب سے ایرانی جارحیت کیجواب کو قومی امنگوں کا ترجمان، دفاع وطن کے غیر متزلزل عزم کا اظہار اور قوم کے دل کی آواز قراردیا ہے،قومی سالمیت اور غیرتِ ملی کے لئے قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے، شیعیان پاکستان پاک وطن کے چپے چپے کے دفاع کے لئے قومی سلامتی کے اداروں کے ہمراہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں،پاک ایران کشیدگی میں پاکستان نے ذمہ دار ایٹمی قوت کا مظاہرہ کیا ہے،ایران خطِ خمینی سے انحراف نہ کرے، مسلم ممالک کے اتحاد میں ہی نجات کا راز مضمر ہے، رہبرِ تشیع آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے ہمیشہ کلمہ حق بلند کرنیاور عصبیت کو کنڈیم کرنے کا درس دیا ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ہیڈکوراٹرمکتب تشیع میں مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ مقدسی نے باور کروایا کہ وطن عزیز پاکستان تمام مکاتب فکر کے مشترکہ کاوشوں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے اور مادر وطن کے تحفظ و دفاع کیلئے تمام مکاتب متحد اور یک جان ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے ایرانی جارحیت کوجواب قومی امنگوں کا ترجمان،علامہ حسین مقدسی
Jan 19, 2024