اسلام آباد(خبرنگار) چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی نے ایران کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن مرگ بر سرمچارکو کامیابی سے انجام دینے پر پاکستان کی مسلح افواج کو مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ یہ آپریشن پاکستان کی مسلح افواج کی مثالی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان ایک امن پسند قوم ہے لیکن اس عزم کو کمزوری کی علامت نہ سمجھا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ آپریشن مرگ بر سرمچار کی کامیابی دشمن قوتوں کیلئے ایک پیغام ہے۔ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔پوری قوم پاکستانی مسلح افواج کی لگن اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستانی افواج ملک کو کسی بھی خطرے سے محفوظ رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ یہ آپریشن پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت اور اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے انکے غیر متزلزل عزم کا بھی اظہار کرتا ہے