اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ووٹرز قومی امنگوں کی محور و مرکز پارلیمان کی تکریم و توقیر کرنے والی پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان" تیر" پر ٹھپے پر ٹھپہ لگائیں گے چیرمین بلاول بھٹو نے بحیثیت وزیر خارجہ ملک کو تنہائی سے نکالا وزیراعظم بن کر ملک کو معاشی استحکام دیں گے چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا عوامی معاشی معائدہ قابل عمل۔عوامی فلاحی پروگرام ہیعوامی قوت پر یقین پیپلز پارٹی نے سب سے پہلے انتخابات کا مطالبہ کیا اور انتخابی مہم کا آغاز کیا نیر۔بخاری نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں عوامی طاقت سے بھاری اکثریت سے فتحیاب ہوگی8فروری انتخابی نتائج سے بلاول بھٹو وزیراعظم ہونگے قائد عوام زوالفقار علی بھٹو نے پارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی لاہور والوں نے بے نظیر بھٹو شہید کا والہانہ استقبال کیا بلاول بھٹو لاہور سے تاریخی کامیابی حاصل کرکے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونگے ۔
بلاول بھٹو نے بحیثیت وزیر خارجہ ملک کو تنہائی سے نکالا، نیر حسین بخاری
Jan 19, 2024