مہنگائی، غربت،دہشتگردی کا خاتمہ ،معاشی استحکام ہمارا منشور،دانیال چوہدری

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 57 بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہاتھوں مشکلات کا سامنا کرنے والے عوام کو حکومت میں آ کر ریلیف فراہم کریں گے ،مہنگائی، غربت اوردہشتگردی کا خاتمہ اور ملک کا معاشی استحکام ہی ہمارا منشور ہے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی محاذ آرائی کا نہیں مل کر چلنے کا وقت ہے، گزشتہ روزیو سی 77 میں نوشیروان،  کرسچئن کالونی میں بشارت مسیح نور کالونی میں امجد ہاشمی اور شمع فردوس ، رحیم اباد میں شعیب ربانی اور شہریار بابو کے زیر اہتمام کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ راولپنڈی کے باسی 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب بنائیں ہم اقتدار میں آ کر آپکے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے حلقے کے لوگوں کی تکلیفوں کا ادراک ہے اور ان کو ریلیف فراہم کرنا میرا عزم ہے این اے 57کے غیور لوگو میرے ساتھ صوبائی سیٹوں پر حاجی پرویز اور سجاد خان امیدوار ہیں ان سب کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ۔

ای پیپر دی نیشن