ڈالرکے مقابلے میں روپے کی اونچی پرواز کا سلسلہ جاری

Jan 19, 2024 | 11:48

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی کا رجحان آج بھی جاری ہے۔انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز کے بعد امریکی ڈالر 37 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔جمعرات کو ڈالر کی قیمت محض 12 پیسے کم ہوکر 280.10 روپے سے کم ہو کر 279.98 روپے ہوگئی تھی چند ماہ قبل ڈالر کے 300 روپے کی حد عبور کرنے کے بعد سے حکومت کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے پیش نظر ڈالر کی قدر میں بتدریج کمی آرہی ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جولائی 2023 میں پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے پر عملے کی سطح کے معاہدے کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کشچھ مستحکم ہورہی ہے۔

مزیدخبریں