پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بہترین اوپننگ سیشن

گزشتہ روزکاروبار کے منفی اختتام کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بہترین اوپننگ سیشن دیکھا گیا۔کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 700 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔جمعرات کو مارکیٹ 350 پوائنٹس کی کمی سے 63 ہزار 202 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔یہ کمی پاکستان کی جانب سے ایران کے اندر حملے کرنے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد سامنے آئی تھی۔ایک بروکریج ہاؤس نے اسے ایران کے حملے کے خلاف پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بڑھتے ہوئے جیو پولیٹیکل تناؤ سے منسوب کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن