آرمی چیف کےایکشن سےبھارتی دہشتگردی کانیٹ ورک بےنقاب ہوا: جان اچکزئی

Jan 19, 2024 | 14:16

 نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے جارحانہ جواب سے بھارت کا نیٹ ورک تباہ ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ایران میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ورثا اسلام آباد کے احتجاجی کیمپ میں موجود ہیں۔جان اچکزئی نے کہا کہ اسلام آباد احتجاجی کیمپ کو لیڈ کرنے والی ڈاکٹرماہ رنگ پاکستانی عوام کو گمراہ کرنےکی کوشش میں خودبے نقاب ہوگئی، ہم نے متعدد بار کہا کہ کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل ہو رہا ہے۔نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشتگرد تنظیموں کے کارندے ایران میں بھارت کے گٹھ جوڑ سے پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے تھے جبکہ ماہ رنگ بلوچ اور ان کے سہولت کار قومی اداروں اور فورسز کو بدنام کرنے پر نمایاں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دشمن قوتیں انتشار پیدا کرنے میں ناکام ہونے کے بعد بیرونی مداخلت کیلئے کوشاں تھے، ملک دشمن کبھی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔نگران وزیر اطلاعات بلوچستان کہ بھارت نواز ایجنڈے نے ماہ رنگ کی حقیقت کا عوام کے سامنے پول کھول دیا، ملکی دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے بلوچ بھائیوں کو عام معافی دلواکر قومی دھارے میں لارہے ہیں۔جان اچکزئی نے کہا کہ ایران اور ماہ رنگ بلوچ نے بھی پاکستان کے جوابی حملہ میں دہشتگردوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے، ایران کے حملے کے بعد ایک سیاسی جماعت اور بیرون ملک میں بیٹھے بھگوڑوں کی حرکتیں قابل مذمت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نے کہا کہ اسلام آبادمیں بلوچ خواتین کا بھارت میں تیار ہونے والا ڈرامہ فلاپ ہوگیا، مسلح افواج نے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کو چیلنج کرنے والے عناصر کو بھرپور جواب دیا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

مزیدخبریں