ایران کشیدگی، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Jan 19, 2024 | 14:19

پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور میزائل حملوں کے تبادلے کے بعد صورتحال پر غور کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہو گا۔اسلام آباد میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس جلسے میں سروسز چیفس سمیت سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔وزیر اعظم کاکڑ ایران سے کشیدگی کے پیش نظر سوئٹزرلینڈ میں ڈیووس اجلاس کو چھوڑ کر جلد وطن واپس آگئے ہیں۔واضح رہے کہ 17 جنوری کو بلوچستان میں ایران کے پاکستان کی حدود میں حملے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور تین بچیاں ہوئی تھی۔

ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان نےایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں علاحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس میں ایران کے مطابق غیر ایرانی افراد مارے گئے۔

مزیدخبریں