شادی کی رات دلہن عروسی لباس میں جیل منتقل، دلہا فرار

میکسیکو میں ایک نوبیاہتا جوڑے کو فراڈ کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر دلہن کو دھر لیا گیا جب کہ دلہا فرار ہوگیا۔

’نیویارک پوسٹ‘ کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک غیرمتوقع وقت پر میکسیکو میں پولیس نے شادی کی رات ایک دلہن کوبلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار کیا اور اسے اس کے عروسی لباس میں جیل لے جایا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں ملزمہ "نینسی" کو ہتھکڑیوں کے علاوہ سفید لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔سے پراسیکیوٹر کے دفتراس وقت لے جایا گیا جب وہ اور اس کے شوہر کلیمینٹ میں اپنی شادی کی تقریب کے لیے چرچ پہنچے تھے۔ اس دوران پولیس نے چھاپہ مار کر دلہن کو گرفتار کرلیا جب کہ دلہا فرار ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن