شاہ سعود یونیورسٹی میں پاکستانی سائنسدان کے زیرقیادت بنائی گئی ایجاد کو امریکی ادارے نے تسلیم کرتے ہوئے پیٹنٹ کر لیا۔ یونیورسٹی نے بتایا ہے کہ یہ ایجاد محفوظ بائیومیٹرک شناخت کے نفاذ کے طریقے اور نظام کے لیے ہے۔سعودی عرب کے نیشنل پلان برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے تحقیقاتی فنڈ کے ذریعے یہ ایجاد کی گئی ہے۔ سائنسدانوں کی ٹیم کی قیادت پاکستان سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر محمد خرم خان نے کی ہے۔شاہ سعود یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد خرم خان، ڈاکٹر ایل لینگ اور پی ایچ ڈی کے طالب علم ڈیبلیو ٹینگفی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بائیومیٹرک شناخت سے متعلق بہترین طریقہ کار ایجاد کیا ہے۔یہ ایجاد کمپیوٹر کی دنیا میں ایک گیم چینجر کے طور پر سامنے آئی ہے۔ یہ ہیشنگ نیٹ ورکنگ کو استعمال کرتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس میں مبہم کمٹمنٹ سکیم کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جو روایتی ٹیکسچر کوڈ سے بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔
پاکستانی سائنسدان کا کارنامہ: بائیومیٹرک شناخت سے متعلق ایجاد کو امریکا نے تسلیم کرلیا
Jan 19, 2024 | 15:49