: گلوکاری کے انوکھے انداز سے مشہور ہونے والے چاہت علی خان پارٹی رجسٹرڈ کروانے الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق چاہت فتح علی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں سیاست کا شوق ہے اور وہ پارٹی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن آئے ہیں۔چاہت فتح علی خان نے یہ بھی کہا کہ اگر اُن کی پارٹی رجسٹر نہ ہوئی تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔گلوکار نے مزید کہا کہ سبزیاں اور پھل مہنگے نہیں ہونے چاہئیں، انتقامی سیاست کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2023 میں چاہت فتح علی خان نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔
چاہت فتح علی خان پارٹی رجسٹرڈ کروانےالیکشن کمیشن پہنچ گئے
Jan 19, 2024 | 15:52