کراچی کے علاقے ملير میں لڑکیوں کے سرکاری اسکول میں چھت کے ٹکڑے کلاس میں بیٹھی طالبات پرگرگئے۔قائد آباد گورنمنٹ گرلزلوئر اسکول میںٓ دوران تدریس کلاس میں بیٹھی بچیوں پر اچانک چھت کے پلستر کے ٹکڑے گرنے سے کلاس میں بھگدڑ مچ گئی.تاہم بچیاں معجزانہ طورپرمحفوظ رہیں۔واقعے سے پریشان والدین کا کہناہے کہ اطلاع کے باوجود محکمہ ورکس و تعلیمی افسران نہیں پہنچے۔طالبات نے محکمہ تعلیم سے درخواست کی ہے کہ ہماری زندگیاں داو پر لگی ہوئی ہیں،اسکول کی مرمت کروائی جائے۔