آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف چہرے پر باؤنسر لگنے سے زخمی ہوگئے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا کو جیت کے لیے ایک رن کی ضرورت تھی جس دوران عثمان خواجہ کو شمر جوزف کا باؤنسر چہرے پر لگا جس کے بعد ان کے جبڑے سے خون بہنے لگا اور طبی ٹیم نےگراؤنڈ میں پہنچ کر کھلاڑی کا معائنہ کیا۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق عثمان خواجہ کو جبڑے کے فریکچر سے کلیئر قرار دیا گیا ہے، عثمان خواجہ کے تاخیر سے ہونے والے کن کشن کا جائزہ لیا جائے گا، ابتدائی معائنے میں انہیں کن کشن کی شکایت نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا۔