امریکا کی بیشتر ریاستوں میں شدید سردی اور برف باری کے باعث نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے، شکاگو میں پارا منفی 30 ڈگری تک گرگیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یخ بستہ ہواؤں سے دھند کی صورتحال ہے، جبکہ مشی گن میں جھیل کنارے برف نے ہر شے کو جما دیا ہے۔
امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹیکساس میں سڑک پر برف جمع ہونے سے گاڑیاں چلانا مشکل ہوگیا ہے، شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔
ریاست مونٹانا میں سرد ہواؤں کے سبب درجہ حرارت منفی چالیس تک گر گیا ہے جبکہ ریاست ٹیکساس میں جہاں سن 2021 میں طوفان کے سبب 246 افراد ہلاک ہوئے تھے، شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بجلی کا غیر ضروری استعمال نہ کریں تاکہ سپلائی برقرار رہے۔
ریاست فلوریڈا کے بعض حصوں میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ریاست یوٹاہ میں چار فٹ تک برف پڑچکی ہے