پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم قرارداد الحاق پاکستان روایتی جوش و خروش سے منارہے ہیں۔

Jul 19, 2010 | 12:55

سفیر یاؤ جنگ
قرارداد الحاق پاکستان سڑسٹھ برس قبل سری نگر میں مسلم کانفرنس کی جنرل کونسل کے اجلاس میں منظورکی گئی تھی۔ بھارتی مظالم سے تنگ اور غلامی کی زنجیروں میں جکڑے کشمیری آج قرارداد پر عملدرآمد کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کریں گے۔ یوم الحاق پاکستان کے حوالےسے پاکستان ،آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں  خصوصی اجلاس ہوگا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے زیراہتمام سیمینار ہوگا جس کے بعد اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت پیش کی جائے گی۔
مزیدخبریں