پاک امریکہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کا دوسرا دور، ہم امریکہ کے ساتھ دیرپا پارٹنر شپ کے خواہشمند ہیں شاہ محمود قریشی جبکہ ہلیری کلنٹن نے پاک امریکا اختلافات ختم کرنے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

Jul 19, 2010 | 13:35

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ مشترکہ نیوز  کانفرنس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ دیرپا پارٹنرشپ چاہتے ہیں اور  پاک امریکہ سٹریٹجک تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہونے کے ساتھ ساتھ  دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدلیہ ، میڈیا   آزاد  اور اپوزیشن طاقتور ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھرمطالبہ کیا کہ پاکستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی ملنی چاہیے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ تعلقات کے فروغ سے دونوں ممالک کے عوام قریب آئیں گے، اس مقصد کے لیے رواں سال صدر اوباما کا خطے کا دورہ کرسکتے ہیں۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ توانائی کے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کریگا ۔ صاف پانی اوردیگر منصوبوں پرتیرہ کروڑنوے لاکھ ڈالرخرچ کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ لاہور میں پاکستان کاسب سے بڑا میٹرنٹی ہسپتال بنائے گا جبکہ پاکستان کے  چاروں صوبوں میں آبپاشی کے لئے جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی۔ امریکی وزیرخارجہ نے ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر پاکستان اور افغانستان کو مبارکباد بھی  پیش کی۔
مزیدخبریں