وزیراعلیٰ سندھ کی مشیرنے جناح ہسپتال کراچی میں متاثرہ نرس کی عیادت کی اورانہیں پھول پیش کیے۔ شرمیلا فاروقی نے متاثرہ نرس کے اہل خانہ سے علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا اوربتایا کہ اگروہ سرکاری ہسپتال میں علاج معالجے سے مطمئن نہیں تو صدرآصف علی زرداری کی ہدایت پر نجی ہسپتال میں علاج کراجاسکتا ہے ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ متاثرہ نرس کل پولیس کو اپنا بیان قلمبند کرادے گی .انہوں نے کہا کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلنا چاہیئے اوروہ عدالت سے درخواست کریں گی ایسے مقدمات میں درندہ صفت مجرموں کی ضمانت نہ لی جائے ۔