سندھ میں نوے کی دہائی میں امن وامان کے قیام کے لیے رینجرز کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اور مختلف ادوار میں رینجرز کے قیام میں توسیع کرائی جاتی رہی ۔ سندھ کی وزارت داخلہ کےمطابق ایک بار پھر رینجرز کے قیام کی مدت ختم ہو رہی ہے لہذا صوبائی حکومت نے مزید ایک سال تک رینجرز کے قیام میں توسیع کی درخواست کرتے ہوئے سمری وفاقی حکومت کو بھیج دی ہے۔ واضح رہے کہ صوبے کے نئے مالی سال کے بجٹ میں رینجرز کے لیے فنڈز پہلے ہی رکھے جاچکے ہیں ۔