سپین کے نکولس ایلماگرو نے ٹاپ سیڈ سوڈرلنگ کو اپ سیٹ شکست دے کر سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

Jul 19, 2010 | 20:10

سفیر یاؤ جنگ
سویڈن کے شہر باسٹاڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں نکولس ایلماگرو نے سویڈن کے روبن سوڈرلنگ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔ ایلماگرو نے پہلے سیٹ میں ٹائی بریک پر سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں سوڈرلنگ نے کم بیک کیا اور چھ تین سے یہ سیٹ جیت کر مقابلہ ایک،ایک سے برابر کردیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں ایلماگرو کھیل پر چھائے رہے اور سوڈرلنگ کو بآسانی چھ دو سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ ایلماگرو کے کیرئیر کا چھٹا ٹائٹل ہے۔
مزیدخبریں