انسداد منشیات فورس پنجاب نے افغانستان اور پاکستان میں منشیات فراہم کرنے والے گروہ کے سرغنے کو ڈیڑھ کروڑ مالیت کی منشیات سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

Jul 19, 2010 | 20:56

سفیر یاؤ جنگ
تینوں ملزمان خیراللہ، جابر خان اور شفیع اللہ کو اتوار کے روز سالم انٹر چینج موٹروے سے گرفتار کیا، جو پشاور سے نو من چرس، چونتیس کلو افیون اور ایک ایس ایم جی رائفل پنجاب کے مختلف علاقوں میں فروخت کے لئے لارہے تھے۔ خیراللہ افغانی بتایا جاتا ہے جس کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ بھی ہے۔ ملزمان سرگودھا، لاہور، گوجرانوالا، اور بصیرپور میں منشیات فروخت کرنے والے گروہوں کو بیچنے کے لئے لارہے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انسداد منشیات فورس پنجاب کے جائنٹ ڈائریکٹر چودھری افتخار نے بتایا کہ ملزمان دو گاڑیوں میں سوار ہفتہ اور اتوار کی صبح پشاور سے موٹروے کے ذریعے روانہ ہوئے کہ سالم انٹرچینج پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نماز جمہ کے اوقات اور اتوار کی صبح منشیات لاہور میں لاتےتھے تاکہ کم سکیورٹی اور عدم توجہی سے فائدہ اٹھا سکیں۔
مزیدخبریں