غلام محمد صفی نے یہ بات اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت جان لے، کشمیراس کا حصہ نہیں اور وہاں بھارتی انتظامیہ کے زیرانتظام الیکشن کوکشمیری عوام تسلیم نہیں کرتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان ایک پالیسی اختیارکرے۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینئرکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی پاس کردہ قرارداد پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھی مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔