کامونکی میں مسلم لیگ نون کے رہنما رانا نذیر احمد کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹر کی رائے بدلنے کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت لوگوں کو پیسے دئیے جارہے ہیں اور مختلف علاقوں میں سوئی گیس کے پائپ ڈالے جارہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ذوالفقاراحمد کھوسہ نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پولیس کو خصوصی ٹریننگ دی جارہی ہے اور اس سلسلے میں روس سے مدد لی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس نہ تو وہ اسلحہ ہے جو دہشت گردوں کے پاس ہے اور نہ ہی دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئےان کی ٹریننگ ہوتی ہے۔