صوبائی وزیرسیاحت سندھ شازیہ مری نے کہا ہےکہ مڈ ٹرم الیکشن کے خواب دیکھنے والے حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے کا انتظار کریں ۔

ٹنڈو آدم کے دورے اور پیپلز پارٹی کے ورکرعبدالحمید بلوچ سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کےدوران ان کا کہنا تھاکہ حکومت اپنی آیئنی مدت پوری کرے گی ۔شازیہ مری نے کہا کہ حکومت سیاحت کی ترقی کےلیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے جبکہ صدر آصف علی زرداری نے اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے دورمیں مردہ ایشو اٹھا لیے جاتے ہیں ۔ کالا باغ ڈیم بھی ان میں سے ایک ہے، صوبائی وزیر نے بتایا کہ بلدیاتی الیکشن جلد ہونگے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سے پارٹی ورکرز نے ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن