وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے محمد نوازشریف سے ٹیلی فون پررابطہ کیا اور پاک ،امریکہ سٹریٹجک ڈائیلاگ سمیت  مختلف شعبوں میں دی جانیوالی امریکی امداد کے حوالے سےاعتمادمیں لیا۔

Jul 19, 2010 | 22:28

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعظم نے ٹیلی فون پر مسلم لیگ کے قائد محمدنوازشریف کوپاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈمعاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اورکہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کی برآمدات کووسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی ملے گی۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات کی کونسل کی جانب سےدیامر بھاشاڈیم کی منظوری اوراس کی مربوط حکمت عملی کے تحت بروقت تکمیل کویقینی بنانے پراتفاق کیا۔ سیدیوسف رضاگیلانی نے میاں نوازشریف کو  حالیہ پاک، بھارت وزراء خارجہ کے حالیہ مذاکرات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے مسلم لیگ نون کے قائد کوبتایاکہ انہوں نےایچ ای سی کے چیئرمین جاوید لغاری کے بھائی کی فوری رہائی کیلئے وزیرداخلہ سندھ کواحکامات جاری کردیئے جبکہ وزیراعلی سندھ سے رابطہ کرکے انہیں چیئرمین ایچ ای سی کے بھائی کے ساتھ متشددانہ رویئے سے گریزکرنے کا بھی کہا ہے۔ وزیراعظم نے میاں نوازشریف سے ان کی اہلیہ کی خیریت دریافت کی اوران کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ نون لیگ کے قائدنے پاکستان میں جمہوری روایات کوترویج دینے کیلئے وزیراعظم کو اپنی حمایت کی یقین دھانی کرائی۔
مزیدخبریں