امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے ایک مرتبہ پھرکہا ہے کہ اسامہ بن لادن اور مُلاعمر پاکستان میں موجود ہیں ۔

اسلام آباد میں سول سوسائٹی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ اسامہ بن لادن اور مُلاعمر کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے اپنے بیان پرقائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے بے شمار قربانیاں دیں اور کسی بھی موقع پرپاکستان کوتنہا نہیں چھوڑیں گے۔ امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان پانی کا تنازع انتہائی سنگین ہے جسے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہوگا، تاہم پاکستان کو واٹرمینجمنٹ بہتر بنانا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرکے حوالے سے پاکستان یا بھارت پر فیصلہ مسلط نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی امریکہ کوئی فیصلہ سناسکتا ہے۔ ایک سوال پر ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ذمہ ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کا امریکی قرضہ معاف کرنے کے بارے میں غورکریں گے۔ ایک اور سوال پر ہیلری کلنٹن نے کہا کہ پاکستان کو اپنے ایٹمی پروگرام اور چین کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے دنیا کو مطمئن کرنا ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن