پنجاب یونیورسٹی نے ہائرایجوکیشن کمشن کی جانب سے بھیجی گئی مزید تریسٹھ ڈگریاں تصدیق کے بعد واپس بھجوا دی گئی ہیں۔ جن میں سے ایک سینیٹر سمیت پانچ صوبائی اراکین صوبائی اسمبلی کی ڈگریاں جعلی نکلی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ان کے پاس اس وقت اٹہتر ڈگریاں موجود ہیں جو ستائیس جولائی تک ہائر ایجوکیشن کمشن کو واپس بھیج دی جائیں گی۔ معلوم ہوا ہے کہ جعلی ڈگری والے اراکین صوبائی اسمبلی میں سے ایک مخصوص نشست پررکن منتخب ہوئے تھے جبکہ ایک رکن ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد استعفٰی دے چکے ہیں۔