افغانستان: 2014ءتک سکیورٹی افغان فورسز کے حوالے کئے جانے کا امکان

کابل(اے ایف پی) افغانستان میں 2014تک سکیورٹی مکمل طور پر افغان فورسز کے حوالے کرنے کا امکان ہے۔ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کو کابل میں ہونے والی عالمی ڈونرز کانفرنس میں2014 تک افغانستان میں سیکیورٹی کی ذمہ داری مکمل طور پر افغان فورسز کے حوالے کرنے کا اعلان سامنے آسکتا ہے۔اخبار انڈیپنڈنٹ کے مطابق 20 جولائی کو ہونے والی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں عالمی طاقتیں سیکیورٹی سے متعلق امور کی مقامی انتظامیہ کو مرحلہ وار منتقلی کا لائحہ عمل پیش کریں گی، جس پر عمل درآمد اِسی سال شروع ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز 2014 کے آخر تک ملک کے تمام صوبوں میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی اور فوجی آپریشنز اپنے طور پر کریں گی۔ اس عرصے کے دوران عالمی برادری سیکیورٹی سے متعلق امور کو بہتر بنانے کیلئے معاونت فراہم کرتی رہے گی۔ کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سمیت ساٹھ سے زائد ممالک کے اعلیٰ حکام شرکت کرینگے۔ کانفرنس کا مقصد کئی عشروں کی جنگ سے تباہ ملک کی تعمیر نو کے منصوبوں پر غور کرنا ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کابل میں ڈونرز کانفرنس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ہزاروں اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...