ملک میں بجلی کا شارٹ پانچ ہزار نو سو پچھتر میگا واٹ، ملک کے بیشترعلاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے سے بھی تجاوزکرگیا۔

پیپکو حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزارنوسوچونتیس جبکہ طلب اٹھارہ ہزارنو سو نومیگاواٹ ہوگئی ہے۔ کے ای ایس سی کو سات سوبیس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ پیپکو حکام کے جاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق تھرمل ذرائع سے ایک ہزار نوسوپینتالیس میگاواٹ، آئی پی پیز سے پانچ ہزارپانچ سوپینسٹھ میگاواٹ اور کرائے کے بجلی گھروں سے صرف دوسوگیارہ میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔ دوسری جانب ملک میں بجلی کا شارٹ فال چھ ہزارمیگاواٹ کے قریب پہنچےسےمتعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے، جس کے باعث گھریلو اورکاروباری سرگرمیاں مفلوج ہوکررہ گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن