بد عنوان صاحبِ اختےار و اقتدار

مکرمی! ہمارے ہاں آج کل جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھی اسی عمل کی تقلےد ہے عوام کے نمائندے ےا صاحبِ اختےار و اقتدار دن رات سرماےہ اکٹھا کرنے مےں لگے ہوئے ہےں، انہےں جو اختےارات تفوےض کئے گئے ہےں وہ ذاتی مفادات کے حصول کے لئے استعمال کئے جا رہے ہےں اور وہ جنہےں حکمرانی کا منصب عطا کےا گےا ہے رشوت اور بد عنوانی کی دلدل مےں دھنسے ہوئے ہےں۔ےہ بالادست طبقات کے وہ گروہ ہےں جن کی دولت اور ثروت کا محض تصور ہی اس ملک کے کروڑوں غرےب اور نےم فاقہ کش عوام کی روحوں تک کو لرزا دےتا ہے۔        ( رانا زاہد اقبال فےصل آباد )

ای پیپر دی نیشن