کراچی بندرگاہ پر ایک لاکھ 41ہزارٹن سامان کی ہینڈلنگ

Jul 19, 2012

کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی کی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 41ہزار 592ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اوران پر لادا گیا۔ اس میں ایک لاکھ 4ہزار350ٹن درآمدی اور 37ہزار242ٹن برآمدی سامان شامل تھا۔ درآمدی سامان 405ٹن بلک کارگو‘ 4 ہزار 588ٹن کیمیاوی کھاد‘ 18 ہزار 500 ٹن کوئلے‘ 53ہزار668ٹن پیٹرولیم وتیل‘ 27ہزار189ٹن جنرل کارگو اور برآمدی سامان 50ٹن بلک کارگو‘ 2 ہزار 807 ٹن سیمنٹ‘34ہزار385ٹن جنرل کارگو پرمشتمل تھا۔اس دوران 5بحری جہاز ایشین ٹریڈر حمونیا تھراکیوم‘ ونچر‘ پاک اور سائپرس برتھوں پر لنگرانداز ہوئے جبکہ 4بحری جہاز ہنڈائی جنرل‘ ڈیڈلس لیڈر‘دبئی اورایشین ٹریڈر بندرگاہ سے روانہ ہوگئے کے پی ٹی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید 5بحری جہازوں کی بندرگاہ آمد متوقع ہے۔

مزیدخبریں