ملتان: حلقہ این اے ایک سو اکیاون میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔

این اے ایک سو سو اکیاون کی یہ نشست سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ ضمنی انتخاب میں دس امیدوار مد مقابل ہیں،یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی پیپلز پارٹی کے امیدوارہیں جبکہ شوکت حیات بوسن کو مسلم لیگ نون کی حمایت حاصل ہے۔الیکشن کمیشن نے پولنگ کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں اور پہلی بار ووٹرزکو ٹرانسپورٹ فراہم کی گئی ہے لیکن امیدوارووٹرز کوپولنگ اسٹیشن لانے کیلئے اپنی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔  جبکہ پابندی کے باوجود امیدواروں نے پولنگ اسٹیشنز کے قریب کیمپ لگا رکھے ہیں۔ملتان کے اس حلقہ کے تین لاکھ آٹھ ہزارآٹھ سو اکہترووٹرز کے لئے دوسو پینتالیس پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جن میں چونسٹھ پولنگ اسٹیشن کو حساس قراردیا گیا ہے،ضمنی انتخاب کی وجہ سے آج ملتان میں تعطیل ہے۔

ای پیپر دی نیشن