کاہنہ (نامہ نگار)رمضان بازار کاہنہ میں دو دکانداروں کی آپس میں تلخ کلامی پر حوالات میں بند کرنے اور مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دیکر کر تھانہ کاہنہ کے اے ایس آئی جہانگیر نے 1000روپیہ رشوت وصول کر کہ صلح کروا دی ۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ رمضان بازار میں دودکانداروں میں معمولی تلخ کلامی پراے ایس آئی جہانگیر سبزی فروش مزمل اور حاجی نصیر کو پکڑ تھانہ کاہنہ لے آیا ۔بعدازاں 7/51 کی دھمکی دیکر 1000روپے رشوت لے کر زبردستی صلح کروا دی۔