لاہور + دےپالپور (نمائندگان+ نامہ نگار) بجلی اور گیس چوری کے خلاف کئی شہروں میں گزشتہ روز کریک ڈاﺅن جاری رہا، دیپالپور میں واپڈا ٹےم نے پولےس کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کرےک ڈاﺅن کیا مزاحمت پر فائرنگ اور تصادم سے پولیس کانسٹیبل جاںبحق جب کہ 4 واپڈا اہلکاروں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔ چار دےہاتی بھی شدےد زخمی ہو گئے۔ تفصےلات کے مطابق تحصےل بھر مےں لےسکو کے اہلکاروں نے پولےس کی سپےشل ٹاسک فورس کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کرےک ڈاﺅن کرتے ہوئے نواحی گاﺅں 37ڈی مےں مختلف لوگوں کے گھروں اور ڈےروں پر چھاپہ مارا گاﺅں کے لوگوں نے کنڈے اور مےٹر اتارنے پر واپڈا پولےس اور انٹےلی جنس کے اہلکاروں پر ڈنڈوں سوٹوں اور کلہاڑےوں سے حملہ کر دےا جس کے باعث اےس ڈی او حوےلی لکھا چودھری لےاقت، اٹےلی جنس واپڈا کے انسپکٹر وقار لودھی، پولےس انسپکٹر مشتاق احمد اور دےگر دو پولےس اہلکار شدےد زخمی ہو گئے جبکہ پولےس کی جوابی فائرنگ سے گاﺅں کے چار افراد شدےد زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازےں پولےس نے چار لوگو ں کو گرفتار بھی کر لےا ہے ابتدائی طبی امداد کے بعد شدےد زخمےوں کو ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دےا گےا شدےد زخمی پولےس اہلکار احمد کو تشوےش ناک حالت مےں لاہور منتقل کےا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے مےں جاں بحق ہو گےا۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ضلعی ٹاسک فورس بجلی و گیس کی ٹیموں نے مشترکہ ریڈ کرکے متعدد فیکٹریوں‘ کارخانوں‘ وغیرہ میں ڈیڈ سٹاپ ٹمپرڈ ‘ریورسر اور دیگر ذرائع سے چوری کے الزامات میں میٹر اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا چھاپہ مار ٹیموں کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بھی تھے اور چھاپہ مار ٹیموں کی آمد کا سن کر بعض فیکٹری وکارخانہ مالکان بیرونی دیواریں پھلانگ کر فرار ہو گئے۔ چھاپہ مار ٹیمو ںنے جی ٹی روڈ پر واقع دین چائنہ سرامکس‘ ماسٹر پولٹری اور آصف پولٹری‘ عابد پولٹری‘ باغبانپورہ سب ڈویژن اوردیگر علاقوں میں واقع کارخانوں اور فیکٹریوں کے میٹرز وغیرہ قبضے میں لے کر حتمی نتائج کےلئے متعلقہ لیبارٹریوں میں بھجوا دئیے ہیں۔ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق محکمہ سوئی گیس نے ضلعی ٹاسک فورس کے ہمراہ چھاپہ مار کر گیس چوری کرنے پر بسکٹ فیکٹری کو سیل کر دیا۔ کنکشن منقطع کرنے پر فیکٹری مالکان کے ایماءپر ملازمین نے چھاپہ مار ٹیم کے خلاف احتجاج شروع کردیا جس پر شہریوں سے تلخ کلامی ہو گئی اور فیکٹری ملازمین اور شہری آپس میں جھگڑ پڑے۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کرےک ڈاﺅن کے سلسلے مےں گرےنڈ آپرےشن جاری رہا اس سلسلے مےںفیسکو انٹیلی جنس ٹیم اور آپریشن سٹاف نے محلہ برکت پورہ کی گلی نمبر8میں ایک پاور لومز فیکٹری میں ڈائریکٹ تار لگا کرہونے والی بجلی چوری کی واردات پکڑنے سمےت دےگر47 مختلف صنعتی، کمرشل اور گھرےلو مقامات سے بجلی چوری پکڑ لی ہے۔