لاہور (پ ر) گزشتہ روز اوکاڑہ میں ”تحفظ “ زرعی فرنچائز نیٹ ورک کی جانب سے ”فلسٹو گولڈ“ میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ میلہ میں علاقہ کی ترقی پسند کاشتکار، زرعی ماہرین، تحفظ کے ریجنل ہیڈ نسیم احمد اور بزنس منیجر یٰسین ساجد نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بزنس منیجر یٰسین ساجد نے مکئی کی فصل کی اہمیت اور اس کو منافع بخش فصل بنانے کے لئے ”تحفظ“ کی پروڈکٹس ٹیکنالوجی کو وضاحت سے بیا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی ترقی یافتہ ملکوں کے برابر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں اگر ہم جدید طریقہ کاشت کو اپنائیں۔ مزید برآں تحفظ کے ریجنل ہیڈ نسیم احمد نے مکئی کی فصل کے لئے متعارف کروائی جانے والی نئی کیمسٹری ”فلسٹو گولڈ“ کی افادیت بیان کی۔
تحفظ زرعی فرنچائز نیٹ ورک کے زیر اہتمام فلسٹوگولڈ میلہ
Jul 19, 2013