ریلوے کی یومیہ آمدن میں 90 لاکھ روپے کا اضافہ

Jul 19, 2013

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت ریلوے کو نئے مالی سال 2013-14ءمیں مناسب اقدامات اور ٹرینوں کے شیڈول میںبہتری کی وجہ سے روزانہ ایک کروڑ روپے کی آمدنی ملنا شروع ہو گئی جو گزشتہ مالی سال سے 90 فیصد زیادہ ہے۔ وزارت ریلوے کے حکام کے مطابق مالی سال 2013-14 ءکے آغاز سے قبل ریلوے کی روزانہ بنیادوں پر آمدنی صرف 10 لاکھ روپے تھی جو نئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی مسلسل کوششوں اور انتظامیہ کی جانب سے مناسب اقدامات اور ٹرنیوں کی شیڈول کی وجہ سے یہ آمدنی بڑھ کر ایک کروڑ روپے تک پہنچ گئی اور مالی سال کے آغاز سے اب تک 18 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کر چکا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ آمدنی مال بردار اور مسافر ٹرینوں سے حاصل ہو رہی ہے اور تازہ ترین صورت حال کے مطابق اس وقت 96 مسافر جبکہ 18 مال بردار ٹرینیں ٹریک پر موجود ہیں جبکہ ریلوے سسٹم میں موجود کل 465 انجنوں میں سے 160 انجن قابل استعمال ہیں، 130 انجنوں کو میجر مرمت جبکہ 55 انجنوں کو معمولی مرمت کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں