صدارتی انتخاب: تاریخ پر اعتراض ہے تو ردوبدل ہو سکتا ہے، الیکشن کمشن

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز + آئی این پی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کسی سیاسی جماعت کو صدارتی الیکشن کی تاریخ پر اعتراض ہے تو صدارتی الیکشن کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے، لیکن فیصلہ کمیشن میں غور و خوض اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد ہی ہو گا، متاثرہ فریق کو کمیشن کو اس حوالے سے باقاعدہ درخواست دینا ہو گی۔ کمیشن کے ایک اہم عہدیدار نے کہا ابھی تک کسی سیاسی جماعت یا سیاستدان نے صدارتی الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کے لئے کمیشن سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔ معلوم ہوا ہے اقبال ظفر جھگڑا کمیشن میں صدارتی الیکشن کے شیڈول میں توسیع کے لئے باقاعدہ درخواست دیں گے جس میں کمیشن سے استدعا کی جائے گی صدارتی الیکشن عیدالفطر کے بعد کرائے جائیں کیونکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اکثر ارکان صوبائی اسمبلی عمرہ کیلئے جا چکے ہونگے جبکہ بعض اعتکاف بیٹھ جائیں گے۔ لیگی ذرائع کا کہنا ہے اس سلسلے میں ایک دو روز میں الیکشن کمشن سے باضابطہ طور پر رابطہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...