لاہور (لیڈی رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رخسانہ جبیں نے بنگلہ دیش میں بھارت نواز حسینہ واجد حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سابق امیر 92 سالہ پروفیسر غلام اعظم کو 90 سال قید کی سزا جبکہ دیگر رہنماو¿ں کو سزائے موت دئےے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بنیادی انسانی حقوق اور انصاف کے عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ساتھ یہ سلوک کیا جارہاہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی قیادت اورکارکنوں کے خلاف سرکاری سطح پر جاری انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرائیں۔