خواتین اور بچوں پر تشدد کیخلاف تحریک انصاف نے ویمن فورم قائم کر دیا

Jul 19, 2013

لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے زیرِاہتمام صوبائی سیکرٹریٹ میں خواتین، بچوں پر تشدد اور چائلڈ لیبر کے خلاف سیمینار ہوا جس میں ویمن فورم پنجاب کا قیام عمل میں لایا گیا جوکہ ملک میں بڑھتے ہوئے خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف آواز بلند کرے گا، ویمن فورم کی کنوینئر مہناز رفیع، ڈپٹی کنوینئرعائشہ ظہیر ہوںگی، ویمن فورم کو پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ کی سطح تک فعال کیا جائے گا۔ سیمینار سے صوبائی صدر اعجاز احمد چودھری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس نے کہاکہ تحریک انصاف خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتیوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی۔ سیمینار میں ثوبیہ کمال، سعدیہ سیف، عالیہ حمزہ، ندیم قادر بھنڈر ایڈووکیٹ ارکان صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل، نوشین حامد معراج، ناہیدرانا، شنیلاروت اور شاوانہ بشیر، ڈاکٹر زرقا، انیلہ بیگ، ڈاکٹر سیمی بخاری، رخسانہ نوید، عائشہ، ، ثانیہ کامران، ام البنین، ڈاکٹر سامعہ، نرگس، تنزیلہ، سمیرا عابد، مسز وزیری، کنول جاوید، ڈاکٹر مصباح، مسز عابدی، عامرہ سمیت دیگر خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ دریں اثناءرہنما¶ں نے شاہدرہ میں ڈینگی لاروا چیک کرنے کے لئے گھر گھر جانے والی دو لیڈی ہیلتھ ورکر پرتشدد کی شدید مذمت کی۔

مزیدخبریں