جنرل ہسپتال میں اے ایم ایس کے شعبے تبدیل

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور جنرل ہسپتال میں سروسز کا معیار مزید بہتر بنانے کے لئے اے ایم ایس حضرات کے شعبے تبدیل کر دئیے گئے۔ نئے احکامات کے مطابق ڈاکٹر ضیاءاللہ،ڈائریکٹر ایمر جنسی ‘ ڈاکٹر بلقیس طاہر کو ڈائریکٹر آﺅٹ ڈور تعینات کر دیا گیا۔ ڈاکٹر غلام صابر اے ایم ایس ایڈمن ہوں گے۔ ڈاکٹر طارق سلطان بٹ کی ڈیوٹی بطور اے ایم ایس سٹور لگا دی گئی۔ ڈاکٹر رانا شفیق اے ایم ایس ورکس ہوں گے۔ ڈاکٹر منزہ کوکب اے ایم ایس نرسنگ آفیسر مقرر کی گئی۔ ڈاکٹر قیصر پروین کو اے ایم ایس پرچیز لگا دیا گیا جبکہ ڈاکٹر شاہد نذیر ڈار کو اے ایم ایس ایوننگ مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر جنید مرزا پی ایس او ٹو پرنسپل ہوں گے اور ڈاکٹر عارف شہزاد بھٹی پی ایس او ٹو ایم ایس ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...