لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے مرکزی راہ نما اور ڈائریکٹر ادارہ معارف اسلامی حافظ محمد ادریس برطانیہ اور یورپ کے چار ہفتے کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ اس دوران میں وہ یو کے اسلامک مشن اور یورپین مسلم کونسل کے مختلف اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ مختلف عوامی اور سماجی اجلاسوں سے خطاب کریں گے۔ سکاٹ لینڈ، مڈلینڈ، شمالی زون اور جنوبی زون، یوکے اسلامک مشن کے ان چاروں ریجنز میں وہ تنظیمی،دعوتی اور تربیتی پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔