بھارتی افسر کے انکشافات نے حقیقت کو کھول کر رکھ دیا : عبدالغفور حیدری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بھارتی وزارت داخلہ کے سابق افسر ارمانی کے انکشافات نے حقیقتوں کو کھول کر رکھ دیا ہے۔ ان انکشافات سے ثابت ہوا ہے کہ کار نامے سب اندر کے تھے اور ملبہ پاکستان پر ڈال دیا جاتا ہے۔ یہ باتیں جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں انکشافات کا سلسلہ جاری ہے جو بھارتی حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پا کستان ان انکشافات کی بنیاد پر دنیا کے سامنے جرا¿ت کے ساتھ حقائق رکھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب الزامات کی روش ترک کرے اور حقائق کی بنیاد پر بات کرے۔

ای پیپر دی نیشن